Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو نہیں مانتا،دوبارہ الیکشن لڑنے کو تیار ہوں پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہو گا: سعد رفیق

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو نہیں مانتا،دوبارہ الیکشن لڑنے کو تیار ہوں پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہو گا: سعد رفیق
May 4, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد خواجہ سعد رفیق خوشگوارموڈ میں میڈیا کے سامنے آگئے اورکہا کہ  الیکشن ٹربیونل نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے،حامد خان دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے ایک سوپچیس  میں الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آگیااورٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ آیا توخواجہ سعد رفیق کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا اورانہوں  نے میڈیا سے گفتگو میں فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا،ان کے مخالف امیدوار حامد خان دھاندلی  ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے، فیصلہ ان کے خلاف نہیں ریٹرننگ  اورپریذائیڈنگ افسروں کے خلاف آیا ہے۔ خواجہ سعدرفیق نے اس یقین کا اظہارکیا کہ دوبارہ انتخاب کی صورت میں بھی کامیابی مسلم لیگ ن کو ہی ملے گی۔ ن لیگ کے رہنمامیڈیا سے گفتگو کے دوران کافی پُراعتماد اورخوشگوارموڈ میں نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں عوام نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا، پی ٹی آئی کو اس فیصلے کے بعد بھی مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔