Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے وکٹ گرنے کا تاثردرست نہیں:پرویزرشید

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے وکٹ گرنے کا تاثردرست نہیں:پرویزرشید
May 4, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی  وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ  الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے وکٹ گرنے کا تاثر درست نہیں قانونی اور انتخابی دونوں میدانوں میں مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا  سے گفتگو کرتے  ہوئے  پرویز رشید نے کہا کہ این  اے  ایک  سو  پچیس سے متعلق  الیکشن ٹریبونل کے  فیصلے میں  وکٹ ابھی تک اپنی جگہ پر موجود ہے اور اس کے گرنے کا تاثر  غلط  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ نون   دوبارہ  کھیلنے  کے لئے  تیار  ہے جبکہ  ٹریبونل نے کھلاڑی کو  بھی دوبارہ کھیلنے کی  اجازت دی ہے۔ وفاقی  وزیر  نے  مزید کہا کہ  فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے  گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔