Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن ٹربیونلز کو ایک بار پھر چار ماہ کی توسیع ملنے کا امکان، الیکشن کمیشن کل جائزہ لے گا

الیکشن ٹربیونلز کو ایک بار پھر چار ماہ کی توسیع ملنے کا امکان، الیکشن کمیشن کل جائزہ لے گا
August 31, 2015
لاہور (92نیوز) ملک بھر میں قائم پانچوں الیکشن ٹربیونلز کو ایک بار پھر توسیع ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تین ٹربیونلز کو بھی ایک مرتبہ پھر توسیع دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن معاملے کا کل جائزہ لے گا۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کو ٹربیونلز میں زیر التوا کیسز خود سننے کیلئے مسودہ بھجوایا تھا تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ کے جوابی مسودہ کا جائزہ لے گا تاہم امکان ہے کہ تمام الیکشن ٹربیونلز کو ایک مرتبہ پھر چار ماہ کیلئے توسیع دے دی جائے گی۔ اس وقت ملک بھر میں قائم پانچوں انتخابی ٹربیونلز میں اٹھارہ کیس زیر التوا ہیں۔ الیکشن ٹربیونل لاہور میں آٹھ، فیصل آباد میں پانچ، ملتان میں ایک کیس زیر التوا ہے۔ الیکشن ٹربیونل حیدرآباد میں تین جبکہ پشاور میں ایک کیس زیرالتوا ہے۔ پنجاب کے الیکشن ٹربیونلز کو توسیع نہ دینے کے فیصلے پر تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے حق میں فیصلے دینے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ٹربیونلز کو نشانہ بنایا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے اس الزام کی تردید کی تھی۔