Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اے این پی کا کراچی اور خیبرپختونخوا میں احتجاج

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اے این پی کا کراچی اور خیبرپختونخوا میں احتجاج
July 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اے این پی سڑکوں پر نکل آئی ، کراچی اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ، مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا  جبکہ شاہی سید نے چیف جسٹس سے ازخودنوٹس لینے کی درخواست کردی۔ کراچی میں اے این پی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انتخابی نتائج پر ازخودنوٹس لینے کی درخواست کردی ۔ شانگلہ میں ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے دوبارہ گنتی سے انکار پر اے این پی کے کارکن سراپا احتجاج بن گئے، سدیدالرحمٰن نے الیکشن کمیشن پر مخالف امیدوار سے پیسے لینے کا الزام عائد کردیا، پشاور میں اے این پی کے کارکنوں نے نمک منڈی میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔؛ سوات میں مینگورہ نشاط چوک پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن جمع ہوگئے  اور مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مالاکنڈ اور بٹ خیلہ میں بھی اے این پی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے، ہرنائی میں مظاہرے کے دوران شرکاء نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔