Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن قریب آئے تو سیاسی کشیدگی بھی بڑھ گئی

الیکشن قریب آئے تو سیاسی کشیدگی بھی بڑھ گئی
July 22, 2018
لاہور (92 نیوز) الیکشن قریب آئے تو سیاسی کشیدگی بھی بڑھ گئی ۔ سیاسی پارٹی کے کارکن جگہ جگہ ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پی ٹی آئی کے دفتر پر فائرنگ ہوئی۔ ورکرز نے خالی پلاٹ میں چھپ کر جان بچائی۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ گولیاں نون لیگ کے غنڈوں نے چلائیں۔ انتخابی مہم میں لیڈرز ووٹرز کے درمیان آئے تو پاپڑ بیلنے پڑگئے ۔ سکھر میں پیپلرپارٹی کے امیدوار کو مقامی شہری نے کھری کھری سنا دیں۔ جیالے کے جذبات ایسے بھڑکے کہ روکنے والے ساتھیوں سے بھی الجھ پڑا۔ ادھر خیرپورمیں قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ کے جلسے میں کارکن گتھم گتھا  ہو گئے۔ قائدین سے ملاقات کی خواہش پر جیالوں نے ایک دوسرے پرمکوں، گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔