Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الیکشن ایکٹ2017 ، عدالت نے الیکشن کمیشن سے تیسری بار جواب طلب کر ليا

الیکشن ایکٹ2017 ، عدالت نے الیکشن کمیشن سے تیسری بار جواب طلب کر ليا
March 6, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اليکشن ايکٹ میں اميدواروں سے طلب کردہ معلومات سے متعلق کیس میں تیسری بار اليکشن کميشن سے جواب طلب کر ليا ۔
الیکشن ایکٹ2017 میں امیدواروں سےطلب کردہ معلومات سےمتعلق درخواست کي سماعت جسٹس عامرفاروق نے کی ۔
شیخ رشید کے وکیل بیرسٹر سجیل نے مؤقف اختيار کيا کہ نئے فارم میں امیدواروں سے کم معلومات طلب کی گئیں، فارم سے نکالی جانے والی شقیں بحال کرنے کا حکم ديا جائے ۔
وکيل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 60،110 اور 137 آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں، دو بار نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن نے آج بھی جواب داخل نہیں کرایا ۔ عدالت نے تیسری بار نوٹس جاری کر دیا ۔
جسٹس عامر فاروق نےاستفسار کيا کہ ہائیکورٹ کے پاس کیا اختیارات ہیں ، کیس کو سن کر جمعرات کے روز مناسب حکم جاری کیا جائے گا
اس کے بعد سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ چار مزید سینیٹرز ، دوہری شہریت رکھتے ہیں، کل کو اگر کوئی سینیٹر بھارتی شہری نکل آیا تو پھر کیا ہو گا ۔
ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ نے شہباز شریف کو آگے کر دیا ہے، شہباز شریف وکٹ کی دونوں طرف کھیلتا ہے، مگر اب ایسا نہیں ہو گا ۔