Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الیاس کشمیری کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے

الیاس کشمیری کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے
December 12, 2016

 لاہور(92نیوز)اردو اور پنجابی کی سات سو سے زائد فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے والے ورسٹائل اداکار الیاس کشمیری کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے نو برس بیت چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق الیاس کشمیری نے فنی سفر کا آغاز ممبئی سے کیا قیام پاکستان کے بعد لاہور آگئے اور نصف صدی تک اردو اور پنجابی فلموں میں ولن سمیت مختلف کردار ادا کرتے رہے  عشق پر زور نہیں سمیت متعدد فلموں میں ہیرو بھی آئےفلم انڈسٹری میں تایا کے نام سے مشہور ہوئے۔

ماضی کے دیگر اداکاروں کے بر عکس الیاس کشمیری فلم انڈسٹری سے ایسے جدا ہوئے کہ پھر انہوں نے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ حالانکہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب مایہ ناز ہیرو سلطان راہی اور الیاس کشمیری کے بغیر پنجابی فلم کا تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔الیاس کشمیری نے فلموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے جسے شائقین مدتوں نہیں بھول سکیں گے۔