Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا ، ڈاکٹر عاصم کو بچانے کیلئےسائیں سرکارکی ساری کوششیں ناکام

الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا ، ڈاکٹر عاصم کو بچانے کیلئےسائیں سرکارکی ساری کوششیں ناکام
December 21, 2015
کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم حسین کو بچانے کے لئے حکومت سندھ نے سر توڑ کوششیں کی لیکن سائیں سرکار کی کوئی بھی چال قانون کے سامنے کامیاب نہیں ہوسکی پیپلز پارٹی کے اس منظور نظر کو بچانے کے لئے سندھ حکومت کو بڑے پاپڑ بیلنے پڑے۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو بچانے کے لئے سائیں سرکار نے کئی پاپڑ بیلے مگر الٹی ہوگئی سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا اورڈاکٹر عاصم کی رہائی کی امید روشن ہوتے ہی وہ پھر سے دھر لئے گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی تفتیش رینجرز سے پولیس کے پاس آئی تو سندھ حکومت خوشی سے جھوم اٹھی۔ فوری طورپراختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تفتیشی افسر ہی تبدیل کر دیا گیا تاکہ نہ ہو بانس اورنہ بجے بانسری۔ سندھ حکومت کی یہ چال بھی کامیاب نہ ہوئی تو اس نے سرکاری پراسیکیوٹرکی مدد سے ڈاکٹرعاصم حسین کے ریمانڈ کو کم سے کم کرادیا بات چودہ کی ہوئی اورختم چاردن میں ہوگئی۔ نئے تفیتشی افسر نے بھی سائیں سےخوب وفاداری نبھائی اوررینجرز کے خلاف دباؤ کے استعمال جیسے بیانات دے کر مقدمے کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کی لیکن سائیں جی کی دال یہاں بھی نہ گلی۔ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا دینے کیلئے سندھ حکومت نے عوامی مفاد تک کی قربانی دینے سے گریز نہ کیا اور کراچی کے امن کے لئے لڑنے والی رینجرز کے اختیارات محدود کر دیئےمنفی پروپیگنڈا کیا گیا بات کا بتنگڑ بنایا گیاسندھ میں امن کی ضامن رینجرزکے کردار کو متنازع بنانے سے بھی گریز نہ کیا گیا لیکن عدالتی فیصلے نے سائیں سرکار کی سارے کئے کرائے پرپانی پھیر دیا۔