Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الوداع 2018، پاکستان میں 2019 شروع ،منچلوں کا جشن منا کر نئے سال کو خوش آمدید

الوداع 2018، پاکستان میں 2019 شروع  ،منچلوں کا جشن منا کر نئے سال کو خوش آمدید
December 31, 2018
لاہور ( 92 نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی 2018 رخصت ہو گیا جب کہ  2019 نے قدم رکھ دیئے ۔ منچلوں نے خوشیاں منا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا جبکہ  نئے سال کیلئے رب کعبہ سے دعائیں بھی کی گئیں ۔ نئے سال کی آمد پر ملک بھر میں جشن کا سماں تھا ، لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، کوئٹہ ، ملتان ، فیصل آباد ، مری  سمیت ملک کے تمام شہروں میں رات  سے ہی لوگ سڑکوں پر موجود تھے ۔ نئے سال کی آمد کے پیش نظر منچلوں نے سڑکوں پر خوب ہلہ گلہ کیا اور نئے سال کو خوشیوں کا سال قرار دیتے ہوئے  اللہ کے حضور دعائیں بھی  مانگیں۔ نئے سال کو منانے  کیلئے  مری آئے سیاح بھی اس موقع پر کافی خوش دکھائی دیئے  ۔ رات 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے  آسمان رنگ و نور میں نہا گیا ۔ اس موقع پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے تھے ۔