Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الوداعی میچ کیلئے منتیں نہیں کرسکتا  : شاہد آفریدی

الوداعی میچ کیلئے منتیں نہیں کرسکتا  : شاہد آفریدی
December 25, 2016

 پشاور(92نیوز)بوم بوم آفریدی اپنے الوداعی میچ کے حوالے سے ایک بارپھر پاکستان کرکٹ بورڈ سے خفا خفا دکھائی دیئے کہتے ہیں الوداعی میچ کےلئے منتیں نہیں کرسکتا خاندان کے بڑے سیاست میں آنے کی اجازت نہیں دیتے۔

تفصیلات کےمطابق کرکٹ کے میدان میں مخالفین کے چھکے چھڑانے والے شاہد آفریدی کا پشاورکے اسلامیہ کالج گرائونڈ میں میڈیا سے سامنا ہوا تواپنے الوداعی میچ کے معاملے پرپی سی بی سے کچھ خفا خفا دکھائی دیئے۔ پاک فوج اور سابق آرمی چیف کی خدمات کی تعریف کرتےہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آرمی نے قبائلی علاقوں کے حالات بہتر کئے راحیل شریف نے بڑی عزت دی۔ اپنے مستقبل کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فیملی کے بڑے سیاست میں آنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

شاہد آفریدی نےآسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو بہتر قراردیا۔