Tuesday, April 30, 2024

اللہ کا قانون ہے، آدمی کچھ دن بچتا ہے پھر پکڑا جاتا ہے،صدر مملکت

اللہ کا قانون ہے، آدمی کچھ دن بچتا ہے پھر پکڑا جاتا ہے،صدر مملکت
August 25, 2018
لندن (92 نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے کرپشن کے واقعات پر کہا کہ اللہ کا قانون ہے، آدمی کچھ دن بچتا ہے پھر پکڑا جاتا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے بھی بالآخر کرپشن کے واقعات پر خاموشی توڑ دی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ پاکستان میں بدعنوانی کے واقعات ہوئے ہیں۔ صدر مملکت احتساب کے عمل کے بھی حامی نکلے۔ کہتے ہیں وہ احتساب کے قائل ہیں، احتساب ہونا چاہئیے، اچھا اور صحیح ہونا چاہئیے، پاکستان میں ہونے والا احتسابی عمل کسی جگہ ٹھیک ہے، اور کسی جگہ غلط ۔ صدر ممنون حسین نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوازشریف سے ملنے اسپتال جاننا چاہتے تھے، لیکن پھر نہیں جا سکے۔ صدرمملکت نے لندن میں اپنی آمد کے حوالے سے بھی تمام ابہام دور کردیئے، کہا کہ وہ رائل کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی دعوت پر برطانیہ آئے ہیں، اس کے علاوہ ان کے دورہ برطانیہ کا کوئی مقصد نہیں۔