Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اللہ چاہے تو ابابیلوں سے ہاتھی،چڑیوں سے باز مروا دے: شاہ محمود قریشی

اللہ چاہے تو ابابیلوں سے ہاتھی،چڑیوں سے باز مروا دے: شاہ محمود قریشی
July 30, 2017

اسلام آباد(92نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اللہ چاہے تو ابابیلوں سے بھی ہاتھی اور چڑیوں سے باز مرواد ے ۔

تفصیلا تکےمطابق اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں کپتان سے پہلے کھلاڑیوں نے کارکنوں کا خون خوب گرمایا ۔ شاہ محمود قریشی نے انتہائی جوشیلے انداز میں خطاب کرتے ہوئے جہاں میاں نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ اللہ چاہے تو ابابیلوں سےہاتھی اور چڑیوں سے باز مروادے ۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنی توپوں کا رخ نواز شریف اور شہباز شریف کی طرف کئے رکھا اور کہا کہ ایک بھائی گیا اب لاہور سے شہبازشریف کو شکست دیں گے۔

جلسے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ ان چوروں کو حساب دینا ہوگا اور پھر یہ لوگ جیل جائیں گے  اسد عمر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ نوازشریف سے بڑا کوئی جھوٹا نہیں بڑا معصوم منہ بنا کر جھوٹ بولتے ہیں۔جلسے سے این اے ایک سو بیس سے پی ٹی آئی کی نامزد اُمیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی خطاب کیا اور سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔۔