Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان فتح مند ہوئے، شبلی فراز

اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان فتح مند ہوئے، شبلی فراز
March 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا، اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان فتح مند ہوئے۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک بار پھر کالا ہوا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ تمام پارلیمنٹیرینز خاص طور پر اتحادی جماعتوں کے ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے حتمی اہداف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے انشاءاللہ !