Sunday, September 25, 2022

اللہ بخش غفاری المعروف سوہنا سائیں کے عرس کی تقریبات شروع

اللہ بخش غفاری المعروف سوہنا سائیں کے عرس کی تقریبات شروع

کنڈیارو ( 92 نیوز ) الحاج اللہ بخش غفاری نقشبندی المعروف سوہنا سائیں کے عرس کی تقریبات درگاہ الہ آباد کنڈ یارومیں شروع ہو گئی ۔ ملک بھر سے زائرین نے عرس میں شرکت کی پہلے روز درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔
الحاج اللہ بخش غفاری نقشبندی المعروف سوہنا سائیں 10 مارچ 1910 کو کنڈیارو کے خانواہن نامی چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا اسم گرامی محمد مٹھل قریشی تھا ۔
الحاج اللہ بخش غفاری نقشبندی نے 1971 میں جماعت اصلاح مسلمین پاکستان کی بنیاد رکھی آپ کی تبلیغ سے ہزاروں افراد نے اسلام قبول کیا ۔وہ 6 ربیع الاول بمطابق 12 دسمبر 1983 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔