Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

العزیزیہ ضمنی ریفرنس ، واجد ضیا کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد

العزیزیہ ضمنی ریفرنس ، واجد ضیا کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد
March 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے نواز شریف کی جانب سے تینوں ریفرنسز میں واجد ضیاء کو ایک دن بیان قلمبند کرانے کی درخواست مسترد کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔
نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں ریفرنسز میں ایک گواہ کا بیان یکجا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ واجد ضیاء کا الگ الگ بیان ہونے سے ہمارا دفاع کمزور ہو جائے گا۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ نواز شریف کیس میں تاخیر کے لیے غیر موثر درخواستیں دائر کر رہے ہیں ۔ لہذا نواز شریف کی یہ درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔
احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ پیر کے روز گواہ عبدالحنان پر خواجہ حارث جرح کریں گے۔ فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کے چار گواہوں کوبھی پیش کیاجائے گا ۔
7مارچ کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نیب کے چھ گواہ کو طلب کیا گیا ہے ۔ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا 8 مارچ کو پیش ہو کرلندن فیلٹس ریفرنس پر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے ۔