Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آبادہائیکورٹ،نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

اسلام آبادہائیکورٹ،نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
January 7, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مرکزی اپیل مقرر ہونے تک درخواست نہیں سن سکتے، عدالت نے درخواست غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

نواز شریف کو 7سال قید کی سزا، مریم نواز نے ٹویٹر پر محاذ سنبھال لیا

نواز شریف کی جانب سے کیسز کے فیصلے آنے تک سزا معطلی کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں  7سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ  انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئےبری کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نواز شریف اور نیب دونوں نے اعلیٰ عدلیہ میں اپیلیں دائر کی ہیں ۔ نواز شریف نے اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ العزیزیہ  ریفرنس میں سزا ناجائز دی گئی ہے جبکہ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کم سنانے اور فلیگ شپ میں بری کرنے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

مجھے جیل کی بیرک سے باہر بھی نہیں نکلنے دیا جات