Monday, February 26, 2024

العزیزیہ  ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی

العزیزیہ  ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی
December 18, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) العزیزیہ   اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی اپیل پر سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی ،  اسلام آباد ہائی کورٹ  کےجسٹس عامر فاروق نے ریمارکس  دیے کہ نئے ڈویژن بینچ کے لیے چیف جسٹس کو فائل بھجوا رہے ہیں۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے سزا کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے  ۔ نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں  ہوئے ، گذشتہ روز نواز شریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔