العزیزیہ ریفرنس ،حتمی دائل پہلےنیب پراسیکیوٹر دیں گے ،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا فائنل مرحلہ آن پہنچا۔ کل حتمی دلائل پہلےنیب پراسیکیوٹر دیں گے ، احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
گزشتہ روز العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران حتمی دلائل دینے سے متعلق عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنا دیا گیا ۔ فیصلے کےمطابق نیب پراسیکیوٹر حتمی دلائل پہلے دیں گے ۔
دوسری جانب فلیگ شپ ریفرنس میں وکیل خواجہ حارث نے تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح مکمل کرلی ،عدالت نے نوازشریف کو 62 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کردیا۔