Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف 13 اگست کو طلب

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف 13 اگست کو طلب
August 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 13 اگست کو طلب کر لیا۔ واجد ضیا کی بھی طلبی ہو گئی۔ لندن فلیٹس کے بعد العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ملک ارشد نے سماعت کی۔ نوازشریف کے وکیل اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردار مظفر عباسی پیش ہوئے۔ سردارمظفر عباسی نے اب تک کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ خواجہ حارث نے بتایا کہ لندن فلیٹس ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت 13 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ جج ارشد ملک نے سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ حارث سے کہا کہ اگر وہ ہائی کورٹ سے فارغ ہو گئے تو جرح کر لیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نوازشریف کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے استغاثہ کے گواہ واجد ضیا کو بھی طلب کر لیا۔