Wednesday, December 7, 2022

الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد مذمت  متفقہ طورپرمنظور

الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد مذمت  متفقہ طورپرمنظور
اسلام آباد(92نیوز)الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعرے  اور شرانگیز تقاریز  کے خلاف قومی  اسمبلی میں مشترکہ قرارداد مذمت متفقہ طور پرمنظور کرلی گی۔ تفصیلات کےمطابق  حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر برجیس طاہر  نے الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کی  جبکہ ایم کیوایم کی طرف سے بھی قرارداد جمع کرائی گئی جس کی ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں نے حمایت کی۔ مشترکہ قرار دادوں میں کہا گیا کہ یہ ایوان کسی بھی جانب سے ہر قسم کے جرائم،تشدد اور پاکستان مخالف نعروں اور کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے ۔ قومی اسمبلی کےاجلاس کے دوران ایم کیوایم کے رکن ساجداحمد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور کہا کہ ہم پہلے بھی پاکستانی تھے اور اب بھی پاکستانی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے برجستہ کہا کہ تبدیلی آگئی ہے۔