Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ ،سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل

   الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ ،سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل
July 27, 2015
لاہور(92نیوز)الطاف حسین کیخلاف غداری کامقدمہ، درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے الطاف حسین کے خلاف غداری کامقدمہ درج کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے لارجربینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی،جسٹس مظہراقبال سندھواور جسٹس ارم سجادگل پر مشتمل بینچ تشکیل دیا ہے ۔ لارجربینچ آفتاب ورک کی درخواست پر سماعت کرے گا آفتاب ورک نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ الطاف حسین نے فوج کے خلاف بیان دیا الطاف حسین کا فوج کے خلاف بیان غداری کے مترادف ہے۔ درخواست گزارنے عدالت عالیہ سے استدعاکی کہ الطاف حسین کے خلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔