Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الطاف حسین کی دعوت نہیں عوام کی خواہش پر کراچی آرہی ہوں: ریحام خان

الطاف حسین کی دعوت نہیں عوام کی خواہش پر کراچی آرہی ہوں: ریحام خان
April 9, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ الطاف حسین کی دعوت پر نہیں بلکہ عوام کی خواہش پرکراچی کا دورہ کر رہی ہیں۔ الطاف حسین کی جانب سے دورہ کراچی کی دعوت پربات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں الطاف حسین کی دعوت کی ضرورت نہیں وہ عوام کی خواہش پر عمران خان کا ساتھ دینے کراچی آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہوتیں لیکن فلائٹ نہ ملنے پر وہ کراچی تاخیر سے آرہی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔