الطاف حسین کی خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے 22 امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے بائیس امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح ہے۔
الطاف حسین کی طرف سے جاری تہنیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کی تمام تر مشکلات کے باوجود کامیابی سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم ملک گیر سطح کی جماعت ہے۔
انہوں نے کامیاب ہونے والے بلدیاتی امیدواروں کو تلقین کی کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔