Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الطاف حسین کی تقریر نے انتشار پھیلایا، قومی اسمبلی میں آج مذمتی قرارداد پیش کرینگے: شاہ محمود قریشی

الطاف حسین کی تقریر نے انتشار پھیلایا، قومی اسمبلی میں آج مذمتی قرارداد پیش کرینگے: شاہ محمود قریشی
May 6, 2015
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے خطاب نے پورے ملک میں انتشار پھیلایا ہے، الطاف حسین کی تقریرپر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرے گی۔ قرارداد شیریں مزاری جمع کرائیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ غیرملکی سکیورٹی ایجنسی سے مدد طلب کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے آئین کے مطابق فیصلہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں، الطاف حسین برطانیہ کے شہری ہوتے ہوئے پاکستان میں انتشار پھیلا رہے ہیں، حکومت برطانیہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہری کے عمل کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔