الطاف حسین کیخلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آئینی درخواست دائر

لاہور(92نیوز)الطاف حسین کیخلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آئینی درخواست دائرکر دی گئی ہے دوسری طرف مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الطاف حسین باقاعدگی سے ایسے اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں جو ملکی سلامتی کی نفی کرتے ہیں۔
اس لئے وفاق عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے ادھر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے بھی الطاف حسین خلاف قرار داد جمع کرا دی ہے۔