Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع !!! غداری کے مقدمے کیلئے لاہور کے تھانے میں درخواست

الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع !!! غداری کے مقدمے کیلئے لاہور کے تھانے میں درخواست
July 14, 2015
لاہور (92نیوز) سکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مشکلات بڑھتی جا رہی ہے۔ الطاف حسین کے خلاف لاہور کے تھانے میں بھی غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں میں بھی الطاف حسین کیخلاف قرارداد پیش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانے شالیمار میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ارسلان جاوید نامی شہری نے جمع کرائی۔ درخواست میں الطاف حسین پر ریاست کیخلاف بیانات دینے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی ہے۔ قرارداد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں کیخلاف الطاف حسین کے بیانات قابل مذمت ہیں، الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لایا جائے۔