الطاف حسین کو قوم اور اداروں سے معافی مانگنی چاہیے : پرویز رشید
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تقریر کرنا چھوڑ دیں، کہتے ہیں الطاف حسین کو تقریر کرنے پر قوم اور اداروں سے معافی مانگنی چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں قتل اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج ہیں لیکن انہوں نے کبھی برطانوی حکومت کے خلاف نازیبا تقریر نہیں کی ، ہمیشہ پاکستان اور اس کے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا ۔
پرویز رشید نے الطاف حسین کو مشورہ دیا کہ وہ تقریر کرنا چھوڑ دیں، یا تقریر کرنے سے پہلے کسی سے پوچھ لیاکریں
وزیر اطلاعات نے کہا کہ الطاف حسین کو لندن میں تکالیف ہیں تو اس میں رینجرز کا کوئی قصورنہیں۔
الطاف حسین کو تقریر کرنے پر قوم اوراداروں سے معافی مانگنی چاہیے۔