Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الطاف حسین کی تقریر بےہودہ اور نفرت انگیز ہے، قانونی چارہ جوئی کرینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ

الطاف حسین کی تقریر بےہودہ اور نفرت انگیز ہے، قانونی چارہ جوئی کرینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ
May 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات بےہودہ اور نفرت انگیز ہیں۔ فوجی قیادت سے متعلق اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کئے جائیں گے اور ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ٹویٹر پیغامات میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فوج اور اس کی قیادت کے بارے میں اس طرح کے بیانات بےہودہ اور غیرضروری ہےں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر نفرت انگیز اور بلاجواز ہے، اس طرح کے بیانات فوجی قیادت کےخلاف ان مجرموں کی گرفتاری کا رد عمل ہیں جن کے کسی بھی سیاسی جماعت کےساتھ روابط ہیں تاہم فوج اور اس کی قیادت کے خلاف اس طرح کے بیانات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میجر جنرل عاصم باجوہ نے مزید کہا کہ عوام کے جذبات کو ریاست کےخلاف بھڑکانے کےلئے میڈیا کا سہارا لیا گیا جس پر قانونی چارہ جوئی کی جائےگی تاہم فوج اورسکیورٹی ادارے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور پاک فوج سونپے گئے آپریشنز جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات لندن سے ٹیلیفونک خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاک فوج اور اس کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر ملک بھر میں سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔