Wednesday, May 22, 2024

الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کر کے انٹرپول کے ذریعے وطن لایا جائے !!! تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کر کے انٹرپول کے ذریعے وطن لایا جائے !!! تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
August 3, 2015
لاہور (92نیوز) الطاف حسین کی شرانگیز تقاریر پر تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے جمع کرائی۔ قرارداد نے الطاف حسین کی جانب سے پاکستان اور فوج کیخلاف نفرت اور اشتعال انگیز تقاریر، بھارت کو باربار مدد کیلئے بلانے، نیٹو اور اقوام متحدہ سے طاقت استعمال کرنے کی اپیلوں کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کر کے اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن لایا جائے۔ قرارداد میں امن کی بحالی میں فوج اور رینجرز کی قربانیاں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔