Tuesday, November 29, 2022

الطاف حسین پاکستان کو غیرمستحکم کر رہے ہیں !!! تقاریر کا نوٹس لیا جائے: وفاقی حکومت کا برطانیہ کو دوبارہ خط

الطاف حسین پاکستان کو غیرمستحکم کر رہے ہیں !!! تقاریر کا نوٹس لیا جائے: وفاقی حکومت کا برطانیہ کو دوبارہ خط
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت نے الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف برطانیہ کو دوبارہ خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ برطانیہ پاک فوج اور قومی اداروں کے خلاف تقاریر کا نوٹس لے۔ پاکستان کو بتایا جائے کہ ایم کیو ایم کو فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے۔ لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کو پاکستان میں تقاریر کےلئے نیٹ ورک استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ برطانیہ الطاف حسین کے خلاف جو تحقیقات کرے پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔