Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الطاف حسین نے پی ٹی آئی کو جناح گراونڈ میں جلسے کی دعوت دیدی

الطاف حسین نے پی ٹی آئی کو جناح گراونڈ میں جلسے کی دعوت دیدی
April 10, 2015
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے  ایک بار پھر تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی دعوت دے دی۔ الطاف حسین کہتے ہیں کہ مخالف  سیاسی  جماعت کے امیدوار آئیں توایم کیو ایم کے کارکنان نعرے بازی نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور دیگر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  الطاف حسین  نے کہا کہ  ایم کیوایم کے ذمہ دار تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بات کرکے دونوں جماعتوں کے ارکان پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں اورکوئی ایسا طریقہ کارطے کرلیں تاکہ کسی بھی موقع پر کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت کارہنمایاکوئی امیدوار اُن کے علاقے میں آئے تواس کے خلاف نعرے بازی نہ  کریں،الطاف حسین نے تحریک انصاف کوایک بارپھردعوت دی ہے کہ شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں بارہ اپریل کو ہونے والے جماعت اسلامی کے جلسہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی کہ اگرکوئی اُن کے قائدکی تصویریا پوسٹر پھاڑتاہے تواسے کرنے دیں، وہ جواباًایسانہ کریں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔