Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الطاف حسین نے عمران خان کو بھائی بنا لیا’ ریحام بھابی کو کراچی آمد کی دعوت

الطاف حسین نے عمران خان کو بھائی بنا لیا’ ریحام بھابی کو کراچی آمد کی دعوت
April 9, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عمران خان کو بھائی قرار دے دیا اور ساتھ ہی ریحام خان کو بھی دورہ کراچی کی دعوت دے ڈالی۔ جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی آنے کے لیے کسی کی دعوت کی ضرورت نہیں ۔ الطاف حسین کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے نیک خواہشات کے اظہار کے بعد این اے دو سو چھیالیس میں جاری سیاسی گرما گرمی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ متحدہ کے قائد نے ریحام خان کو کراچی کے دورے کی دعوت بھی دے ڈالی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریحام خان  کے لیے اپنی حیثیت کے مطابق تحفہ خریدیں۔ الطاف حسین کی دعوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کی دعوت کی ضرورت نہیں۔ وہ پہلے سے ہی کراچی جانے کے لیے تیارتھیں تاہم ٹکٹ نہ ملنے کے باعث کراچی پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک خان سے بہتردوخانوں کی موجودگی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الطاف حسین کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  عمران خان اور ریحام خان کا این اے دو سو چھیالیس کی انتخابی مہم کے دوران نائن زیرو آمد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔