Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الطاف حسین نے اپنے خطاب میں عسکری قیادت پر تنقید نہیں کی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

الطاف حسین نے اپنے خطاب میں عسکری قیادت پر تنقید نہیں کی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
May 1, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات الطاف حسین نے اپنے خطاب میں عسکری قیادت پرکوئی تنقیدنہیں کی۔ الطاف حسین نے پاک افواج کے سپہ سالار راحیل شریف کی تعریف کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین نے اپنے بےشمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت کی ہے۔ گزشتہ رات کے خطاب میں الطاف حسین نے عسکری قیادت پر تنقید نہیں کی بلکہ الطاف حسین نے چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا قائد تحریک کی جانب سے فوج کو عوامی سیلوٹ فوجی مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا سبب ہر گز نہیں ہو سکتاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چوروں، ڈاکوﺅں اورلٹیروں کے خلاف بھی کاروائی کریں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔