Tuesday, December 6, 2022

الطاف حسین تو شیخ مجیب الرحمان سے بھی آگے نکل گئے:خورشید شاہ

الطاف حسین تو شیخ مجیب الرحمان سے بھی آگے نکل گئے:خورشید شاہ
لاہور(92نیوز)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین تو شیخ مجیب الرحمان سے بھی آگے نکل گئے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام میں میزبان سعدیہ افضال سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  الطاف حسین تو شیخ مجیب الرحمان سے بھی آگے نکل گئے ہیں ان کو کسی دوسرے ملک نے خرید رکھا ہے ذہنی خرابی کا صرف ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی اور الطاف حسین اور ان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔