Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الزامات لگانے والے بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں : فضل الرحمان

الزامات لگانے والے بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں : فضل الرحمان
May 1, 2016
مینگورہ (92نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پانامالیکس یہودی لابی کی سازش ہے۔ عمران خان نے خود کہاتھا کہ جوڈیشنل کمیشن کے ذریعے انکوائری کی جائے لیکن آج وہ اس سے بھاگ رہے ہیں۔ مولانافضل الرحمن نے مینگورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن کی خود پاناما میں کمپنیاں ہیں وہ نوازشریف پر الزام لگا رہے ہیں۔ عمران خان بچوں والی سیاست کرتے ہیں۔ وہ آج کچھ اور کہتے ہیں کل کچھ اور۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پرالزام لگایاکہ وہ پاکستان میں یہوی لابی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ مولانا نے اپنے خطاب میں یہ دعوی بھی کیاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ایک سازش کے تحت لایا گیا۔ جلسے میں گو عمران گو اور شیم پی ٹی آئی شیم کے نعرے وقفے وقفے سے گونجتے رہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔