الحمد للہ، ماشاء اللہ ، ن لیگ نے پھر فیصلہ پڑھے بغیر مٹھائیاں بانٹ دیں، شہزاد اکبر

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ الحمدللہ، ماشاءاللہ، سبحان اللہ، ن لیگ نے پھر فیصلہ پڑھے بغیر مٹھائیاں تقسیم کردیں۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ لگتا تو نہیں نواز شریف اور مریم فیصلے پڑھتے ہوں گے، براڈ شیٹ مقدمے میں شریف فیملی نے سمجھا کہ بری ہوگئے ہیں، براڈ شیٹ نے آرڈر اس لئے واپس لیا کیونکہ ان کو رقم ادا کردی گئی۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف سچے ہیں تو ہتک عزت کا دعویٰ کردیں۔