Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الجزائر کی پارلیمان نے جمہوری استحکام کیلئے نئی آئینی اصلاحات منظور کر لیں

الجزائر کی پارلیمان نے جمہوری استحکام کیلئے نئی آئینی اصلاحات منظور کر لیں
February 8, 2016
الجیرز (ویب ڈیسک) الجزائر کی پارلیمان نے جمہوری استحکام کیلئے نئی آئینی اصلاحات کی منظوری دیدی ہے جن کے تحت صدر کے اختیارات محدود کر کے پارلیمنٹ کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں آئینی اصلاحات کا وعدہ صدر عبدالعزیز نے کیا تھا۔ مسودہ قانون پر رائے شماری کے دوران چار سو ننانوے ارکان نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آئینی اصلاحات کے نتیجے میں جمہوریت مستحکم ہو گی جبکہ اپوزیشن نے اصلاحات کو سطحی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے حقیقی تبدیلی کا امکان نہیں۔ نئی قانون سازی کے تحت صدر کے دو سے زیادہ بار انتخاب پر قدغن لگانے کے ساتھ وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے صدر کی نامزدگی کی شق ختم کر دی گئی ہے۔ قدیم بربری زبان امازغ کو سرکاری طور پر قومی زبان تسلیم کر لیا گیا ہے۔