Sunday, November 27, 2022

البیلا کی آج پندرہویں برسی منائی جا رہی ہے

البیلا کی آج پندرہویں برسی منائی جا رہی ہے
لاہور ( 92 نیوز) اپنی منفرد انداز اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بانٹنے والے فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے ورسٹائل اداکار  البیلا  کی پندرہویں  برسی آج منائی جا رہی ہے۔ تھیٹرکے شہنشاہ ظرافت اختر حسین عرف البیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز پچاس کی دہائی میں لاہور سے کیا، وہ ایک طرح دار فنکار تھے اورایک زمانہ ان کے فن کا قدردان تھا۔ ان کا مخصوص اندازِ تکلم اور مکالموں کی اچھوتی ادائیگی کے ذریعے مزاح تخلیق کرنے کا وصف کسی اور کے حصے میں نہیں آیا، البیلا پنجاب کے روایتی مزاحیہ تھیٹر کے بانیوں میں سے تھے۔ البیلا نے اپنے ہونہار جونیئر امان اللہ کے ساتھ مل کر تھیٹر کو اتنا مقبول کردیا کہ یہ باقاعدہ ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کرگیا۔ حاجی البیلا نے اپنی فنی زندگی میں تین سوسے زیادہ فلموں میں کام کیا ،اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار سترہ جولائی دوہزارچارمیں مداحوں کوسوگوارکرگیا۔