Friday, September 30, 2022

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت یمن میں راشن کی تقسیم شروع، تین لاکھ چالیس ہزار شہریوں میں خوراک تقسیم کی جائیگی

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت یمن میں راشن کی تقسیم شروع، تین لاکھ چالیس ہزار شہریوں میں خوراک تقسیم کی جائیگی
عدن (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت یمن کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ تین لاکھ سے زائد شہریوں میں خوراک تقسیم کی جائے گی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام حکام کے مطابق یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہرعدن میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے جس سے تقریباً تین لاکھ چالیس ہزار شہری مستفید ہوں گے۔ راشن میں گندم کا آٹا، دالیں اور کوکنگ آئل شامل ہے۔ گزشتہ ماہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تین بحری جہاز عدن کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوئے تھے جن میں چھے ہزار آٹھ سو میٹرک ٹن خوراک تھی جو چار لاکھ شہریوں کیلئے ایک ماہ کیلئے کافی تھی۔ یمن جنگ سے قبل بھی اپنی بنیادی غذائی ضروریات کا نوے فیصد دوسرے ممالک سے برآمد کرتا تھا۔