اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باونڈری کے سرحدی دیہات کا دورہ

سیالکوٹ (92نیوز) اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری کے سرحدی دیہات کا دورہ کیا ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے تباہی کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ستائیس اور اٹھائیس اگست کی درمیانی شب بھارتی سکیورٹی فورسز نے سجیت گڑھ ، چارول، ہڑپال اور چپراڑ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی جس کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دے کر سرحد پار بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا۔
اقوام متحدہ کے ملٹر ی مبصرین کی تین رکنی ٹیم نے آج بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے گاوں کندن پور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے نقصانات کا جائزہ لیا۔ ملٹری مبصرین نے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور زخمیوں سے احوال دریافت کیا۔