Sunday, February 5, 2023

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ہیومن رائٹس کونسل میں غزہ میں فلسطینیوں کی شہادت کی تحقیقات کیلئے قرارداد پیش کی گئی۔ انتیس ممبران نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکا اور آسٹریلیا نے مخالفت کی جبکہ چودہ ممبران نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کے مطابق ایک بین الاقوامی اور آزاد تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجا جائے گا جو کہ اسرائیلی خلاف ورزیوں اور جارحیت کی تحقیقات کرے گا۔ کمیشن اپنی حتمی رپورٹ اگلے سال مارچ تک پیش کرے گا۔