Tuesday, September 17, 2024

اقوام متحدہ کی کشمیر قرارداد کی اپنی ایک حساسیت ہے، بھارت کو دوریاں ختم کرنے کی پیشکش: وزیراعظم نوازشریف

اقوام متحدہ کی کشمیر قرارداد کی اپنی ایک حساسیت ہے، بھارت کو دوریاں ختم کرنے کی پیشکش: وزیراعظم نوازشریف
October 1, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کو دوریاں ختم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔ جنرل اسمبلی میں جو باتیں کیں اس سے دنیا کو پاکستان کا مؤقف سمجھانے کا موقع ملا۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا اقوام متحدہ کی کشمیر قرارداد کی اپنی ایک حساسیت ہے۔ بعض ممالک دہشتگردی کیخلاف مہم کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق خود ارادیت دبانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں ٹھوس تجاویزبھی دی ہیں۔ مذاکرات سے روایتی توازن اور تنازعات کا حل ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ بان کی مون سے ملاقات دوٹوک اور بہت دلچسپ ہوئی، انہیں بتایا کہ کشمیر کی قرارداد آپ کے دفتر نے پاس کی ہے اس پر عملدرآمد آپ نے نہیں کرانا تو کس نے کرانا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاک افغان تعلقات پر کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں ایک دوسرے سےشکایات میڈیا پر نہ لانے کا معاہدہ ہے۔ حالیہ حملے سے متعلق افغان قیادت کو ٹیلیفون کر کے آگاہ کیا تھا۔ امریکی صدر سے ملاقات میں تمام امور پر بات ہو گی۔ وزیراعظم نے بتایا ملالہ کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، جمہوریت ہے جسے مضبوط ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں۔