Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا لیبیا میں سیز فائر کا مطالبہ ‏

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا لیبیا میں سیز فائر کا مطالبہ ‏
July 6, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے لیبیا میں سیز فائر  کا مطالبہ کرتے  ہوئے  تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا ہے ۔ لیبیا میں مہاجرین کے کیمپ پر فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا  ہنگامی اجلاس  ہوا، اجلاس میں تمام ممبران نے  حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں دیرپا امن و استحکام سیاسی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ اجلاس میں  کہا گیا کہ لیبیا کے تمام فریق اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے سیاسی مذاکرات کی طرف آئیں،اقوام متحدہ نے دیگر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ  لیبیا تنازع میں مداخلت اور شدت پیدا کرنے سے گریز کریں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔