Saturday, February 4, 2023

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق کر دی۔ سلامتی کونسل نے معاہدے کی مانیٹرنگ کیلئے مبصرین کی تعیناتی کی بھی منظوری دیدی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں یمن جنگ کی صورتحال اور جنگ بندی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اقوام متحدہ کی ثالثی میں سویڈن میں امن مذاکرات رواں ماہ منعقد ہوئے تھے جس میں حوثی باغی اور یمنی فورسز ساحلی شہر حدیدہ میں جنگ بندی پر متفق ہوئے تھے۔ امن مذاکرات کا اگلا دور جنوری میں ہو گا جس میں مزید پیشرفت متوقع ہے۔