Wednesday, September 28, 2022

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل ہو گا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل ہو گا

نیو یارک (92 نیوز) امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کیے جانے کے فیصلے سے پیدا ہونے والی صور تحال پر غور کے لیئےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا۔
چند روز قبل عرب ممالک کی درخواست پر امریکا کے متنازعہ اقدام کیخلاف اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ووٹنگ ہوئی تھی جسے امریکا نے ویٹو کر دیا تھا۔
معاملے پر جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا جس پر ووٹنگ کل ہو گی۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے امید ظاہر کی کہ قرارداد کو دیگر ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہو گی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کو کسی بھی فیصلے کے خلاف ویٹو کا اختیار حاصل ہے لیکن جنرل اسمبلی میں ویٹو نہیں کیا جاتا۔