Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے پاکستان کی پیش کردہ قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے پاکستان کی پیش کردہ قرار داد منظور
January 22, 2021

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے پاکستان کی پیش کردہ قرار داد منظور ہو گئی۔

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا جنرل اسمبلی سے پاکستان، سعودی عرب اور دیگر او آئی سی ممالک کی پیش کردہ قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری پر خوشی ہے۔ قرار داد کی منظوری وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ قرارداد بعض ممالک میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات، علامتوں اور مقدس شخصیات پر حملوں کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کا حصہ ہے۔ قرارداد میں مذہبی مقامات کے خلاف، خصوصا ہندوستان میں جاری تشدد، تباہی جیسے اقدامات یا دھمکیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

منیر اکرم نے کہا قرارداد میں مذہبی مقامات کو ختم کرنے یا زبردستی تبدیل کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں نسلی اور مذہبی عدم رواداری کے اضافے اور مذاہب کے منفی اور دقیانوسی رجحانات پر بھی اظہار تشویش کیا گیا ہے۔ قومی، نسلی یا مذہبی منافرت کی حمایت کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد کا منظور ہونا ہندوستان میں ہندوتوا کے لئے بھی سرزنش ہے۔

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا کہنا تھا قرارداد کے اپنانے سے عالمی برادری کا امن کی ثقافت کو فروغ دینے میں ساتھ دینے کی امید پیدا ہوئی ہے۔  بنگلہ دیش، وسطی افریقی جمہوری، جبوتی، مصر، استوائی، گنی، عراق، اردن، کویت، ملائیشیا، موریطانیہ، مراکش، نائیجیریا، عمان،  پاکستان، فلپائن، سعودی عرب، سوڈان نے قرارداد کی سرپرستی کی۔ قرارداد کو متحدہ عرب امارات ، وینزویلا، یمن اور ریاست فلسطین نے اسپانسر کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔