Monday, September 26, 2022

اقوام متحدہ کا 75 واں یوم تاسیس، پاکستان کی مسلح افواج کا نیک خواہشات کا اظہار

اقوام متحدہ کا 75 واں یوم تاسیس، پاکستان کی مسلح افواج کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ کا 75واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے ، پاکستان کی مسلح افواج نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں کردار ادا کیا، پاکستان کی امن سپاہ کے 158اہلکاروں نے جانیں نچھاور کیں۔

پاکستان نے 30 ستمبر 1947ء کو اقوامِ متحدہ امن مشن میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد ایک نامور دور کا آغاز، جس کی تاریخ بے مثال، خدمات لازوال ہیں، پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز1960ء میں ہوا، پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1319953307398537216?s=20

پاکستان نے دُنیا بھر کے تقریباَ 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46 مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا۔ اقوامِ متحدہ امن مِشنز میں 157 جوانوں بشمول 24 افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس سال نائیک محمد نعیم رضا شہید کو اَقوامِ مُتحدّہ کا خصوصی میڈل عَطاء کیا گیا، اقوام متحدہ قیادت، متعدد عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی امن فوج میں کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا۔

پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں، امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز بھی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، ایلس ویلز نے پاکستانی خواتین کے امن کردار کو سراہا، اقوامِ متحدہ چھتری تلے تاحال 83 پاکستانی خواتین امن مشنز کا حصہ ہیں، پاکستان 19جون 2019ء میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔