Thursday, September 29, 2022

اقوام متحدہ کا پاکستانی امن کاوشوں، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف

اقوام متحدہ کا پاکستانی امن کاوشوں، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے پاکستانی امن کاوشوں، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کر لیا۔ ترجمان نے پاک فوج کی کانگو میں امدادی کارروائیوں بارے آئی ایس پی آر کی ویڈیو ٹویٹ کر دی۔ اقوام متحدہ نے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سیکڑوں زندگیاں بچائیں۔ پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی حصہ دار ہے۔ https://twitter.com/UN_Spokesperson/status/1255942429922021377?s=20 جمہوریہ کانگو میں سیلاب نے  تباہی مچا دی تھی ۔ پاکستانی امن دستوں نے سیلاب میں گھرے دو ہزار سے زائد افراد کو بچا لیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  طوفانی بارشوں کے بعد یو ویرہ کے علاقے میں گزشتہ ہفتے شدید سیلاب سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا تھا جس سے 75 ہزار لوگ متاثر ہوئے تھے ،طبی سامان اور آلات کے ساتھ امدادی ٹیمیں فورا متاثرہ علاقوں کو روانہ کی گئیں تھیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  سپاہ نے سیلابی پانی کو روکنے کیلئے پتھروں کا حفاظتی پشتہ بنایا، محصور افراد کو خوراک اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی تھی ۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا پاکستانی امن دستے کی امدادی کارروائی کو اقوام متحدہ نے وسیع پیمانے پر سراہا۔