Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اقوام متحدہ کا میانمار میں جمہوریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا میانمار میں جمہوریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ
March 5, 2021

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے میانمار میں جمہوریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باشیلیٹ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے۔ پُرامن مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار صحافیوں سمیت 1700 سے زائد افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ غیر قانونی طور پر گرفتار تمام افراد کو رہا کیا جائے۔

میانمار کے فوجی جنتا اقتدار پر قابض رہنے کے لئے اپنے ہی عوام پر گولیاں برسانے میں مصروف ہیں۔ ینگون سمیت ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں پر طاقت کا بھرپور استعمال کیا جانے لگا۔ مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ، سیدھی فائرنگ اور لاٹھی چارج معمول بن چکا جس کی زد میں آکر اب تک 50 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ ریاستی طاقت کے استعمال اور فوج کے سخت اقدامات کے باوجود میانمار کے عوام فوجی بغاوت کو قبول کرنے سے انکاری ہیں۔