Friday, September 20, 2024

اقوام متحدہ کا بھارت سے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا بھارت سے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال روکنے کا مطالبہ
June 30, 2021

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے بھارت سے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 'بچوں اور مسلح تصادم' سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ پر کھلی بحث کے دوران کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بچوں کی گرفتاری، تشدد اور اسکولوں میں فوجی اڈے قائم کرنے پر تشویش ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت بچوں کو کسی بھی طرح سیکورٹی فورسز سے منسلک کرنے کی کوشش نہ کرے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ کے دوران بچوں کے حقوق کو نظر انداز کرنا حیران کن اور دل دہلا دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا بچوں کو اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں، لوٹ مار اور فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کی ’بچوں اور مسلح تصادم‘ سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر میں 39 بچے بھارتی تشدد سے متاثر ہوئے، جن میں 9 جاں بحق اور 30 معذور ہوئے تھے۔